اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا راہگیروں پر حملہ،6 افراد شدید زخمی،5 کی حالت نازک 

Oct 09, 2024 | 05:47 PM

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیلی شہر حدیرہ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں کم از کم 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان نے راہگیروں پر پے در پے چاقو کے وار کئے۔ زخمیوں کو گہرے گھاﺅآئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ 3 کی حالت بھی تشویشناک ہے ایک کو درمیانے درجے کا زخم ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ماہرین پر مشتمل طبی ٹیم علاج معالجے میں مصروف ہے۔
اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حدیرہ میں چھرا گھونپنا دہشت گردانہ حملہ تھا، مشتبہ حملہ آور کو تعاقب کے بعد مار دیا گیا۔
حملہ آور کی شناخت عرب شہری 36 سالہ احمد جبرین کے نام سے ہوئی ،بتایاگیا ہے کہ یہ قریبی شہرام الفہم کا رہائشی ہے۔ جس کا مجرمانہ ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں