شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔ اسلام آباد میں گفتگو کے دوران بلاول بھٹو سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟ جس کے جواب میں پی پی پی چیئرمین نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ" میری شادی میری مرضی"۔
اسی گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے آئینی ترمیم کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، حکومت کیلئے ہوسکتی ہے۔ ہماری کوشش تھی مولانا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے۔ اس کے باوجود اتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتی ہے۔