ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

Oct 09, 2024 | 09:10 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پاکستان پہنچ گئے۔

خالدبن عبدالعزیز اور وفد کی نور خان ایئر بیس آمد پر وفاقی وزرا مصدق ملک، عبدالعلیم خان، جام کمال نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی بھی پر موجود رہے۔سعودی عرب کے وفد میں 130 کے قریب سرمایہ کار موجود ہیں۔

وفد میں توانائی، مائننگ، منرلز، ایگریکلچر، بزنس، ٹورازم، انڈسٹری، افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں کے عہدیداران اور کمپنیاں شامل ہیں جن کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شڈول ہیں۔ ملاقاتوں میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے معزز مہمانوں کی آمد پر کہا کہ ان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، وفد کی آمد پاکستان سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، پاکستانی معیشت کیلیے اس دورے کے دوررس فوائد حاصل ہوں گے۔

مزیدخبریں