جعلی ڈگری ،مولوی آغا محمد نااہل قرار، این اے 261 میں دوبارہ انتخابات کا حکم

Sep 09, 2014 | 12:10 PM

پشین(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان الیکشن ٹربیونل نے رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیتے ہوئے متعلقہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنمامحمد عیسی روشان نے این اے 261سے جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن قومی اسمبلی مولوی آغامحمد کے خلاف جعلی ڈگری ہونے کی بنیاد پر انہیں نا اہل قرار دینے کے لیے بلوچستان الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کی تھی ۔ٹریبونل نے عذاداری کی سماعت کے بعد جے یو آئی کے ایم این اے مولوی آغاز محمد کو نااہل قرار دے دیا ۔ عدالت نے سماعت میں الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا کہ متعلقہ حلقے میں فوری دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

مزیدخبریں