افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے لوگ دھرنے میں شامل ہیں،عطا اللہ تارڑ

افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے لوگ دھرنے میں شامل ہیں،عطا اللہ تارڑ
افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے لوگ دھرنے میں شامل ہیں،عطا اللہ تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی پلان بناکر آئی ہے کہ لاشیں گرانی ہیں،حکومت پاکستان صبر کا مظاہرہ کررہی ہے،افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے ہوئے لوگ دھرنے میں شامل ہیں،یہ پیسے دیکر کر لوگوں کو لائے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ ان کی حکمت عملی خون خرابے سے ہی چلتی ہے،پی ٹی آئی نے لوگوں کے بچوں کو فرنٹ لائن پر کھڑا کیا ہے،غریب کے بچوں کو مار کھانے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے،افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے ہوئے لوگ دھرنے میں شامل ہیں،یہ پیسے دیکر کر لوگوں کو لائے ہیں ، اپنے بچوں کوفرنٹ لائن پر لائیں،بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور  سلمان کو فرنٹ لائن پر لائیں،عطااللہ تارڑ کاکہناتھا کہ آپ کے مقاصد وہی ہیں جو 9مئی کو تھے،شہید اہلکاروں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں،یہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں اجازت نہیں دی جائے گی،ہم محاذ پر ڈے ہیں ان کوپیش قدمی نہیں کرنے  دیں گے۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ کسی کو صدر بیلا روس کا دورہ خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم پاکستان پر ہر شے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں،ان کاکہناتھا کہ پورے پنجاب ،سندھ اور بلوچستان سے کوئی نہیں نکلا،بشریٰ بی بی افغانیوں اور کرائے کے لوگوں کے پیچھے کیوں چھپی ہیں؟بشریٰ بی بی خود نکل کر سامنے فرنٹ لائن پر آئیں،عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ تحریک انتشار کا مقصدہے لاشوں پر سیاست کی جائے،ریاست صبر کا مظاہرہ کررہی ہے کہ آپ کا لاشیں گرانے کا مقصدر پورا نہ ہو، یہ منافقت، انتشار اور تشدد کی سیاست چاہتے ہیں،ہمارے جوانوں کا مورال بلند، صبر کاامتحان مت لیں،امن خراب نہ کریں، گرفتارریاں ہوں گی،ان کاکہناتھا کہ پکڑے جانے والے کہہ رہے ہیں ہمیں  پیسے ملے ہیں،اب بھی وقت ہے بازآجائیں اور واپس چلے جائیں۔