موجودہ ملکی صورتحال،یونیورسٹی آف نارووال 29 نومبر تک بند
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی موجودہ صورتحال کے باعث یونیورسٹی آف نارووال کو 29 نومبر تک بند کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سات ہزار سے زائد سٹوڈنٹس یونیورسٹی آف نارووال میں زیر تعلیم ہیں،طلبا و طالبات کی آن لائن کلاسسز شروع کر دی گئیں ۔
اسسٹنٹ رجسٹرار نے کہاہے کہ ناگزیر حالات کے پیش نظر یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے ،ایڈمنسٹریشن اور ٹیچنگ سٹاف یونیورسٹی میں حاضر رہے گا ۔