متھیرا نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا 

Aug 10, 2024 | 01:24 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ وہ کسی سے بھی تعلق یا رشتہ بناتے وقت پہلے لوگوں کو جہنم اور  پھر جنت دکھاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں والد سے کئی گلے اور شکوے رہے اور مرتے وقت تک انہوں نے والد سے بات نہیں کی، 14 سال کی عمر سے اپنے والد سے بات کرنا بند کی تھی اور ان کے انتقال تک ان سے بات نہیں کی، ان کے والد چند سال قبل انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جب انہیں والد کی ضرورت تھی تب والد انہیں چھوڑ گئے اور ان کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا لیکن جب وہ مضبوط بنیں، ان کے پاس ہر چیز آگئی، تب والد نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن تب انہوں نے والد سے رابطہ کرنے کو ترجیح نہیں دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا جو لوگ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جائیں، ان کے اچھے وقت میں واپس آنے پر انہیں عزت نہیں دی جانی چاہیے، پھر انہیں بھی بھلا دینا چاہیے۔متھیرا نے واضح کیا کہ انہیں والد سے بہت گلے اور شکوے تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد انہوں نے والد کو معاف کیا اور تمام شکوے بھلا دیے۔متھیرا نے ایک بار پھر اپنی شادی پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کی طلاق ان کے لیے سب بڑا غم تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کئی سال تک شوہر کا جسمانی و ذہنی تشدد برداشت کرتی رہیں اور اپنی شادی اور تعلق کو بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شوہر کے بار بار تشدد کے باوجود وہ ان کے ساتھ رہیں اور رشتے کو بچانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن آخر میں شوہر ہی انہیں چھوڑ گئے  جس نے انہیں صدمے سے دوچار کردیا تھا لیکن اب وہ سوچتی ہیں کہ وہ   پاگل تھیں کہ تشدد برداشت کرتی رہیں۔

متھیرا نے بتایا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈز سے ابھی اچھے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن اب ان سے ان کے رومانوی روابط نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مذاق میں دوستوں کو گالیاں بھی دیتی ہیں لیکن لڑائی کے وقت ان کے ساتھ تمیز سے بات کرکے غصہ کرتی ہیں تاکہ کسی کو برا نہ لگے۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ ان کی باتوں کا غلط مطلب نکالتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگتے ہیں لیکن جب ان سے کوئی بدتمیزی کرتا ہے تو وہ بھی ان کے ساتھ مرد بن کر پیش آتی ہیں۔

ان کے مطابق اگر کوئی انہیں خاتون سمجھ کر ان کی عزت کرتا ہے تو ٹھیک، ورنہ ان کے اندر بھی دو مرد چھپے ہوئے ہیں اور پھر وہ بھی مردوں کی طرح پیش آتی ہیں۔متھیرا نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ جب بھی کسی سے رشتہ یا تعلق بناتی ہیں تو پہلے لوگوں کو جہنم دکھاتی ہیں، کیوں کہ ان کا یقین ہے کہ جو شخص جہنم دیکھ کر بھی ان کے ساتھ چلے گا تو وہ جنت میں بھی چلے گا۔

مزیدخبریں