لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری  کردیا

Dec 10, 2024 | 10:30 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری  کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق  عدالتی حکمنامے میں کہاگیاہے کہ تعمیراتی کاموں کیلئے سامان سپلائی کرنے والے گاڑیوں کی مخصوص دن داخلے کی تجویز دی گئی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ بڑی گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں ،عدالت نے سرکاری وکیل سے جنوری میں سموگ سے متعلق حکومتی پالیسی طلب کرلی،حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکولوں کے بچوں کو لانے والی بسوں کو حکومتی ادارے پی آئی ٹی رجسٹرڈ کرے۔

مزیدخبریں