مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس16دسمبر کو   طلب ، انٹرسٹ ریٹ میں مزیدکتنے فیصد کمی کا امکان ہے ؟ جانیے

Dec 10, 2024 | 03:03 PM

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ پیر 16دسمبر کو   طلب کر لیا  ہے۔ اجلاس میں  انٹرسٹ ریٹ میں  مزیدکمی کرنے کے امکانات بتائے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات  کے مطابق سٹیٹ بینک کا ڈسکاؤنٹ/انٹرسٹ ریٹ( ن) لیگی حکومت دور میں 22سے کم ہو کر 13ساڑھے 13فیصد کرنے کا جائزہ لیا جائیگا ۔اقتصادی اشاریوں میں مسلسل بہتری، پالیسی /انٹرسٹ ریٹ میں 2فیصد کمی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی دانشمندانہ حکمت عملی سے سٹیٹ بینک  کا پالیسی /ڈسکاؤنٹ انٹرسٹ ریٹ جو 22فیصد تک ہو گیا تھا وہ چند ماہ کے اندر ہی کم ہو کر 13فیصد کے لگ بھگ ہونے کا قوی امکان ہے۔

"جنگ " کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ کرنے کیلئے سٹیٹ بینک  کے گورنر جمیل احمد نے بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ پیر 16دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ چونکہ ملک میں افراط زر کی شرح وزیراعظم  شہبازشریف کے اہم اقدامات کی وجہ سے ساڑھے تین فیصد گزشتہ اختتام ہفتہ ہو گی ہے جو کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے سے پہلے کم و بیش 38فیصد تک چلی گئی تھی اور ملک میں پاکستان سٹاک ایکسچینج100انڈکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں