احمد علی اکبر ویلنٹائن ڈے پر  اپنی محبت کو پانے کیلئے تیار

Feb 10, 2025 | 10:19 AM

کراچی (آئی ا ین پی) معروف  اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی قیاس آرائیوں کے دوران ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی۔

 احمد علی اکبر سے متعلق بھی خبریں سرگرم ہیں کہ وہ رواں ماہ اپنی محبت کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ان  کی دلہنیا کوئی اور نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے دعوں کے مطابق احمد علی اکبر کی دلہن کا نام ماہم بتول ہے جوکہ ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر بھی ہیں، دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی کررہے ہیں۔

 سوشل میڈیا سائٹ کی پوسٹ کے مطابق اداکار احمد علی اکبر رواں ماہ 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی جو انتہائی سادہ رکھی جائے گی اور اس تقریب میں صرف قریبی دوست احباب ہی شامل ہونگے۔

مزیدخبریں