ملتان میں بس سٹینڈ پر لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 

Jan 10, 2025 | 11:08 AM

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان میں نجی بس اسٹینڈ پر چار افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لڑکی اسٹینڈ پرصفائی کاکام کرتی تھی، ورکشاپ میں 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ شام ساڑھے 6 بجے وہ اپنا کام ختم کر کے بس اسٹینڈ سے نکلنے لگی تو ایک بس ڈرائیور اسے نزدیکی ورکشاپ میں صفائی کرنے کا کہہ کر ساتھ لے گیا جہاں 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کے مطابق زیادتی کے بعد اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ورکشاپ کے باہر پھینک دیا گیا، ہوش آنے پر اس نے بس اسٹینڈ آکر اسٹینڈ کے مینجر کے نمبر سے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کے بیان پر چار افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مزیدخبریں