جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان کے علاقے ڈیرہ محمدی میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ڈیرہ محمدی کے رہائشی ریاض نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، جس پر باپ اور بیٹے دانش کے درمیان رنجش چل رہی تھی۔ دانش اپنے والد ریاض سے جائیداد میں حصے کا تقاضا بھی مسلسل کررہا تھا۔
جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر دانش نے اپنے والد ریاض کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
تھانہ شاہ شمس پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں اسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا?،اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں تشویش کا ماحول ہے۔