ترک وزیر تعلیم کے اعزاز میں استقبالیہ، تعلیم کے میدان میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 

 ترک وزیر تعلیم کے اعزاز میں استقبالیہ، تعلیم کے میدان میں دو طرفہ تعاون ...
 ترک وزیر تعلیم کے اعزاز میں استقبالیہ، تعلیم کے میدان میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تیکن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں ترک وزیر تعلیم نے پنجاب میں کی جانے والی تعلیمی اصلاحات کو سراہا اور رانا سکندر حیات کے تعلیمی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ دونوں وزراء کے درمیان تعلیم کے میدان میں مشترکہ اقدامات، تعلیمی تجربات کے تبادلے، ایجوکیشن سیکٹر میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم نے پاک ترک سکول کی صورت میں پاکستان میں ترک تعلیم کے فروغ پر اظہار تشکر بھی کیا۔

 دونوں وزراء کے درمیان پنجاب میں تعلیمی منصوبوں کی ترویج پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترک حکومت اور قوم کی پاکستان سے محبت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

 ترک وزیر تعلیم یوسف تیکن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر کڑے وقت میں ترکی کا ساتھ دیا ہے۔ پاک ترک تعلق قابل فخر ہے۔ اس موقع پر پنجاب میں مزید پاک ترک تعلیمی اداروں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا گیا۔