آدمی 11 منٹ تک مردہ رہا، دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا تو اپنے تجربے کے بارے میں ایسا انکشاف کہ ہر کوئی سوچنے پر مجبور ہوجائے

آدمی 11 منٹ تک مردہ رہا، دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا تو اپنے تجربے کے بارے میں ...
آدمی 11 منٹ تک مردہ رہا، دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا تو اپنے تجربے کے بارے میں ایسا انکشاف کہ ہر کوئی سوچنے پر مجبور ہوجائے
سورس: NeedPix

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے شہر لندن کے ایک پیرا میڈک ایڈم ٹیپ نے اپنے قریب المرگ تجربے کی تفصیلات شیئر کی ہیں جس میں وہ 11 منٹ تک مردہ رہے۔ وہ  اب "ٹیپڈ انٹو سائیکڈیلکس" کے پوڈکاسٹ کے میزبان ہیں۔ انہوں نے 2018 میں بجلی کا جھٹکا لگا جس  کے نتیجے میں وہ 11 منٹ تک مردہ رہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ایڈم نے اپنے تجربے کو مطلق سکون کی حالت قرار دیا اور کہا کہ مرنا آسان تھا، یہ مکمل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ "مجھے ایڈم کا احساس نہیں تھا، نہ میں مردہ تھا، نہ کچھ اور تھا، بس مکمل سکون تھا، جیسے ہر چیز ٹھیک تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس حالت میں کسی بھی چیز کا تسلسل نہیں تھا اور صرف ان کا شعور زندہ تھا۔ایڈم نے محسوس کیا کہ ان کے جسم میں ایک نوعیت کی توانائی آنا شروع ہوئی۔ دھویں جیسے اثرات  کائنات کے تانے بانے کا حصہ بن رہے تھے۔ اسی دوران  ایڈم نے محسوس کیا کہ انہیں دوبارہ بجلی کا جھٹکا لگ رہا ہے  لیکن اس بار  پیرا میڈکس تھے جو انہیں زندہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد جب وہ دوبارہ ہوش میں آئے تو انہیں جلنے کی خوشبو آئی۔

ایڈم کو تقریباً آٹھ گھنٹے تک کومے میں رہنے کے بعد آئی سی یو میں ہوش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ کومے سے نکلنے کے بعد ان کی وقت کے بارے میں سوچنے کی صلاحیت بدل گئی تھی اور وہ نہیں جان پائے کہ  وہ کتنی دیر تک بے ہوش رہے۔ ایڈم کا کہنا ہے کہ  "مرنا آسان تھا، یہ خوبصورت تھا، اور یہ مکمل تھا۔ زندہ رہنا مشکل ہے، یہی اصل چیلنج ہے۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -