لاہور میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنجروال میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ہنجروال کی 19 سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔لڑکی کے باپ فیاض اور چچا امتیاز نے اس رنجش پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔