ایک رات کی شراب نوشی کے بعد جسم کی بحالی میں کتنا وقت لگتا ہے؟ سائنس دانوں نے اہم انکشافات کر دیے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب نوشی کے اثرات سے جسم اور دماغ کتنی دیر میں مکمل طور پر بحال ہوتے ہیں؟ ماہرین کے مطابق ایک رات کی شراب نوشی کے بعد جسم کو مکمل بحالی میں دو دن یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اگر آپ نے ایک مشروب پیا ہے تو جگر اسے دو سے تین گھنٹوں میں صاف کر لیتا ہے۔ تاہم زیادہ مقدار میں شراب پینے کی صورت میں، جسم کو 12 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق شراب جسم کو پانی کی کمی کا شکار کرتی ہے، جسے پورا ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ شراب معدے کی جھلی کو نقصان پہنچاتی ہے اور معدے کی تیزابیت بڑھاتی ہے، جس سے دو دن تک معدے کے مسائل رہ سکتے ہیں۔ شراب نوشی کے بعد ڈوپامین کی سطح کم ہو جاتی ہے، جس سے اداسی اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شراب نوشی سے صحت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے اعتدال میں رہ کر کھانا پینا اور جسمانی ضروریات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔