پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پیوٹن پیشگی شرائط کے بغیر نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کریملن کے ترجمان ڈمٹری پیشکوو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ  ولادیمیر پیوٹن نے بارہا ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ  صدر ولادیمیر پیوٹن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں اور وہ اس خواہش کا اظہار عوامی سطح پر کر چکے ہیں، ہمیں یوکرین اور روس کے مابین جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔

 کریملن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ماسکو کی دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے لیے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں۔ڈمٹری پیشکوو کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے کوئی شرائط نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔

یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر کے ساتھ ملاقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ریپبلکن گورنرز سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔