لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں خواتین تحفظ ایکٹ کے تحت جائیداد کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خواتین تحفظ ایکٹ کے تحت جائیداد کے حصول کے کیس پر سماعت ہوئی،جسٹس مزمل اختر شبیرنے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہاکہ آپ ملکیت یا وراثت کے ثبوت کے بغیر جائیداد میں حصہ دار نہیں بن سکتے،بغیر کسی ثبوت کے کوئی آپ کو کیسے جائیداد دے،اس طرح تو آپ مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کی ملکیت کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں،عدالت نے کہاکہ قانون میں کوئی ایسی گنجائش نہیں کہ آپ کے دعویٰ کو مانا جائے،آپ والدین کی طرف سے ہی وراثت دستاویزات پیش کرے۔