لاہور (ویب ڈیسک )لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں آنکھوں کےمفت آپریشن کی سہولت ختم کردی گئی۔
سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ امراض چشم کی ری ویمپنگ کی وجہ سے میوہسپتال، سروسز اور جناح ہسپتال میں مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن اب نہیں ہوسکیں گے،میو ہسپتال میں 6 ماہ میں 18 ہزار سے زائد مریضوں کے آپریشن متاثر ہیں، جنرل ہسپتال میں بھی ریگولر آنکھوں کے آپریشن نہیں ہورہے جب کہ گنگا رام میں مریضوں کو آپریشن کی لمبی تاریخیں دی جارہی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میو اسپتال کا شعبہ امراض چشم 12 جولائی کو کھل جائے گا، جناح ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کا ایک ماہ بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا جب کہ سروسز ہسپتال کی انتظامیہ تاحال کوئی حتمی تاریخ نہ دے سکی۔