رائل سوسائٹی آفآرٹس کا ڈاکٹر عبدالقدوس کیلئے فیلو شپ کا اعزاز

Mar 10, 2024

لاہور(پ ر)لندن میں واقع فنون کی ترویج و ترقی کے لیے 1754 میں قائم کی گئی رائل سوسائٹی آف آرٹس (Royal Society of Arts) کی جانب سے ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر کے لیے فیلوشپ کے اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ کارل مارکس، آئن سٹائن، نیلسن منڈیلا، علامہ عنایت اللہ خان المشرقی اور مفسر قرآن پروفیسر عبداللہ یوسف علی جیسی ممتاز ہستیاں اس سوسائٹی کی فیلو رہی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر کئی عرب ممالک کی ادبی تنظیموں کے اکیڈیمک ایمبیسیڈر ہیں۔ ڈاکٹر کھوکھر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ ساتھ ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگریاں بھی رکھتے ہیں۔ وہ ایم اے (سیاسیات) اور ایم اے (تاریخ مغرب و انٹرنیشنل ریلیشنز) کی ڈگریوں کے حامل بھی ہیں۔

مزیدخبریں