وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صدر زرداری کی حلف برداری میں بھی شرکت سے انکار 

Mar 10, 2024 | 11:14 AM

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ملک میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے جس کے خلاف آج پشاور میں پرامن احتجاجی جلسہ کریں گے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو مینڈیٹ چوری کے خلاف ایکشن لینا چاہئے، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا،تاہم ان کے کرسی سنبھالنے کے بعد انہیں صدر ماننا ہی پڑے گا۔

مزیدخبریں