ایڈز کا مرض پنجاب میں تیزی سے پھیلنے لگا، سب سے زیادہ کیسز کس شہر سے رپورٹ ہوئے؟ جانیے

Mar 10, 2024 | 06:16 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب میں ایڈز کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے،اب تک ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہو چکے ہیں ۔

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے کیسز گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں سے رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ سے رپورٹ ہوئے،تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز ڈی جی خان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور میں رواں سال سے ابتک ایک ہزار سے زائد رجسٹرڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ترجمان ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر سینٹر کھولنے اور سکریننگ کرنے پر ان کیسز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جبکہ سکریننگ کے عمل میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں۔

مزیدخبریں