معروف پروڈیوسر فرقان حیدر انتقال کرگئے  

Nov 10, 2024 | 12:09 PM

ٹیکساس(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، سید فرقان حیدر کی نماز جنازہ آج ڈیلاس کے مومن سینٹر میں ادا کی جائے گی۔

سید فرقان حیدر نے سٹیج ڈراموں کی دنیا میں معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا، ان کے ڈرامے ’بکرا قسطوں پر‘، 'مصیبت در مصیبت'، اور 'بچاؤ معین اختر' نے پاکستانی سٹیج ڈراموں کو عالمی سطح پر پذیرائی دلائی۔

مزیدخبریں