اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی وکلا کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے پر درج مقدمے میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بیس ہزار مچلکوں کے عوض سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 19 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔