بھارت نے خطرناک ترین ہتھیار کی خریداری کیلئے 5 ارب ڈالرز سے زائد رقم کی منظوری دیدی

Oct 10, 2024 | 06:22 PM

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے جوہری توانائی سے چلنے والی دو حملہ آور آبدوزوں کی خریداری کے لیے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بھارت کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے پیش نظر اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے کوشاں ہیں،  وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ نے ابتدائی طور پر 2 جوہری حملہ آور آبدوزوں کو بھارتی بحریہ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔خیال رہے کہ جوہری طاقت سے چلنے والی حملہ آور آبدوزیں دنیا کے سب سے طاقتور بحری ہتھیاروں میں شمار ہوتی ہیں۔ جوہری طاقت سے چلنے والی حملہ آور آبدوزیں چین، فرانس، روس اور امریکہ ہی بناتے ہیں۔ماضی میں بھارت نے جوہری طاقت سے چلنے والی 2 حملہ آور آبدوزیں روس سے لیز پر لی تھیں۔ لیکن انہیں واپس کرنے کے بعد سے دوسری لیز پر لینے کے لیے اس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

مزیدخبریں