کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتظامی مسائل کے سبب کراچی، لاہور، اسلام آباد سے 6پروازیں منسوخ جبکہ12تاخیرکاشکار ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832منسوخ کردی گئی ،اسلام آباد کراچی کی نجی ایئر لائن کی 2پروازیں پی ایف 125،126بھی منسوخ کر دی گئی، اسی طرح پی آئی اے کی لاہوردبئی کی پرواز پی ایف 723منسوخ کردی گئی،اسلام آباد سے ابوظہبی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 261بھی منسوخ کردی گئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق استنبول کراچی کی غیرملکی ایئر لائن کی آمد روانگی میں پونے 4گھنٹے تاخیر ہے،اسلا م آباد کراچی کی پرواز پی کے 300ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہو گی،کراچی لاہور کی پرواز پی کے 302ساڑھے 4گھنٹے تاخیرکاشکار ہے، دوپہر ساڑھے 12بجے جائے گی،اسی طرح اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 368چھ گھنٹے تاخیر سے شام 7بجے جائےگی،جبکہ لاہور کراچی کی پرواز پی کے 303ساڑھے 4گھنٹے تاخیر سے سہ پہرساڑھے 3بجے جائے گی،لاہور جدہ کی پرواز پی ایف 116میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرکاشکار ہے،مسقط اور جدہ کی کراچی کیلئے دو پروازوں میں ایک سے ڈھائی گھنٹے تاخیرہے۔
اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 301ایک گھنٹہ تاخیر سے 11بجے جائے گی، پی آئی اے کی اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143ایک گھنٹہ تاخیرکاشکار ہے،دمام اسلام آباد کی پرواز پی کے 246ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر کاشکارہے۔