آئی بی اے سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی لاش گھر سے برآمد، بہنیں بے ہوش

آئی بی اے سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی لاش گھر سے برآمد، بہنیں بے ہوش
آئی بی اے سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی لاش گھر سے برآمد، بہنیں بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ویب ڈیسک)  آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن گھر میں مردہ پائے گئے ہیں، ان  کی دو بہنیں بھی گھر میں بے ہوش ملی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اشتیاق میمن کے رشتے داروں نے فون اٹینڈ نہ ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا جس پر  لاش ملی،  واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق اشتیاق میمن کی دونوں بہنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، گھر پر تین بہن بھائی رہتے تھے، ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ انہوں نے کوئی زہریلی چیز نگل لی۔ 

ایس ایس پی امجد شیخ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹمارٹم ہوچکا لیکن رپورٹ موصول ہونا باقی ہے ، پوسٹمارٹم رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

دوسری جانب آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر آصف شیخ نے  کہا ہے کہ اشتیاق میمن یونیورسٹی امتحانات کے معاملات کو دیکھتے تھے، ان  کا حالیہ ایم ڈی کیٹ امتحانات سے کوئی تعلق نہیں تھا،  ہوسکتا ہے اشتیاق میمن حالیہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں صرف انویجیلیٹر رہے ہوں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -