لیاقت پور (نامہ نگار) نواحی چک نمبر38عباسیہ کے قریب ون آر نہر میں پندرہ فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔جس سے متعدد ایکڑ گندم کی تیار فصل تباہ ہو گی۔علاقہ کے کاشتکاروں نے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
محکمہ انہار کے عملہ کو اطلاع دی مگر محکمہ انہار کا عملہ نہ پہنچ سکا۔جس پر کاشتکار اپنی مدد آپ شگاف پر کرنے میں مصروف رہے۔ کاشتکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ انہار کے ملازمین کی ملی بھگت سے ہی شگاف ڈالا گیا ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیاجائے اور ذمہ دار افسران اور اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاہم محکمہ انہار لیاقت پور سب ڈویژن نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
شگاف