عمرکوٹ: 10 سالہ بچی کی شادی کی تقریب ناکام ،لڑکی کے والدین،دولہا اور سہولت کار گرفتار

Aug 11, 2024 | 11:31 AM

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)پولیس نے 10 سالہ بچی کی شادی ناکام بنادی،  ویمن پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا، دلہن کے ماں باپ اور سہولت کار گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر بچی ’’ن‘‘ جس کی عمر 10 سال تھی ، کی سکندر اوڈ بعمر 24 سال سے شادی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر  ایس ایچ او ویمن پولیس کی نفری کے ساتھ درگاہ نمن شاہ کے قریب اوڈ محلہ میں  شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کارروائی کی ، بچی کا شناختی کارڈ بھی نہیں بناتھا ، سوتیلی ماں نے پیسوں کے عوض شادی کی تقریب رکھوائی، یہ بات خاتون پولیس ایس ایچ او عمرکوٹ نے بتائی۔

مزیدخبریں