کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کا عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا صارفین پر شیدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اشنا شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال کے حوالے سے پیغام لکھا کہ 'انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے،اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے'۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی کو تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ 'انہیں ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے انہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی'۔انہوں نے مزید لکھا کہ 'جس کسی نے ان کی ویڈیوز شیئر کیں، ان پر ہنسا، ان ویڈیوز کو دیکھا، ان سب کے ہاتھ پر عامر لیاقت کا خون ہے، ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے'۔
یاد رہے کہ ٹی وی میزبان اور ایم این اے عامر لیاقت دو روز قبل اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔