فورٹ عباس سب ڈویژن، میپکو ٹیم کا آپریشن، ٹیکنیکل طریقے سے بجلی چوری بے نقاب

Aug 12, 2024

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)فورٹ عباس سب ڈویژن بہاولنگر کی ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔ایس ڈی اوفورٹ عباس سب ڈویژن شہبازاحمد کی سربراہی میں (بقیہ نمبر7صفحہ7پر)

 میٹرانسپکٹر ناصر محمود اور سہیل خضر نے کچی منڈی فورٹ عباس میں میٹراکانٹ نمبر 16-15824-0049803 بنام محمد اخترزیر استعمال اویس اختر جمعرات کونائٹ آپریشن میں چیک کیا تو دیکھاکہ بجلی کے میٹرٹرمینل میں شنٹ لوپ لگی ہوئی ہے۔ صارف اویس اختر سے پوچھنے پر معلوم ہوا یہ لوپ محمد خالد نامی پرائیویٹ الیکٹریشن نے لگاکردی ہے۔ ایک ذریعے سے الیکٹریشن محمد خالد کوموقع پر بلایاگیا اور شنٹ لوپ لگانے کی بابت معلوم کیا اور اس کے بعد فورٹ عباس سب ڈویژنل آفس لیکر آگئے جہاں اس نے حقائق بتائے کہ وہ اپنے ایک ساتھی ناصر جاوید عرف بلو اور دوسرے ساتھی حفیظ ملا کی مدد سے کافی لوگوں کو عرصہ دراز سے میٹروں میں لوپ سسٹم لگاکر بجلی چوری کروارہاہے۔ الیکٹریشن کی نشاندہی پر ایک ہی رات میں مختلف علاقوں سے مزید23 لوپ لگے میٹرز کا سراغِ لگایا 

مزیدخبریں