نوشہرہ (بیورورپورٹ) تھانہ نظام پور کے دور دراز علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔03 اشتہاری،01 منشیات فروش اور 08 مشتبیہ گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرکے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں آج تھانہ نظام پور میں زیر قیادت عجب خان DSP اکوڑہ و دیگر پولیس نفری نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی جب کہ جگہ بہ جگہ ناکہ بندیاں لگا کر مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی.دوران آپریشن 03 مجرمان اشتہاری اور 01 منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا۔جبکہ 08 مشتبہ افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ نظامپور منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 02 عدد پستول،2.3 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کے روک تھام کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔