اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما مسلم لیگ (ن )سینیٹرخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ فیض حمید کا پلان تھا کہ عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بناکر وہ آرمی چیف بن جائیں۔ فیض حمید کا ہماری جماعت سے رابطے کا معلوم نہیں مگر تحریک انصاف کے ساتھ ان کا بہت زیادہ رابطہ تھا۔بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے تو کیس پہلے سویلین عدالت میں جائے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بھی شرکت کی ۔
9 مئی کو فوجی تنصیبات کے علاوہ کسی جگہ پر حملہ نہیں ہوا۔آج جس ڈائیلاگ کی بات ہورہی ہے اگر یہ 2 سال قبل ہوجاتے تو آج نتائج فرق ہوتے۔ اگر عدالت نے کسی کو اندر کیا ہے تو حکومت کیسے رہا کرسکتی ہے۔پہلے تحقیقات ہوتی ہیں ، چارج فریم ہوتا ہے پھر ٹرائل شروع ہوتا ہے۔کسی نے بھی جرم کیا اسے سزا ملنی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے تو کیس پہلے سویلین عدالت میں جائے گا۔
سازش میں ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے تو سویلین کورٹ کے بعد کیس ملٹری کورٹ میں جائے گا۔پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے ہم نے ایک دوسرے کے خلاف چل کر بہت سیکھاہے۔