کراچی (ڈیلی پاکستان لائن)ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ شہری تصدیقی کوڈز کا اشتراک کسی بھی فرد سے نہ کریں،دھوکہ دہی میں ملوث عناصرمختلف اداروں سے تعلق ظاہرکرکےعوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔
ایف آئی اے کےمطابق واٹس پردھوکہ دہی میں ملوث عناصراپنا تعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اورپاکستان انجینئرنگ کونسل سےظاہرکرکے شہروں سے بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رابطہ کررہے ہیں۔یہ عناصرخود کواعلیٰ تعلیمی اداروں کےاہلکار بن کرعوام کونشانہ بنارہے ہیں،کسی بھی شہری کو ورغلانے کے لیے ڈگری کی تصدیق کرنے اورکوڈ بھیجنے کا اصرارکرتے ہیں، ان غیرمتعلقہ لوگوں کو کوڈ شئیرہوتےہی واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے،پھرہیک شدہ نمبرزکے قریبی افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں عوام محتاط رہیں اورکسی غیرمعمولی صورتحال میں سائبرکرائم ونگ کواطلاع دیں۔