کیا دبئی میں مفت علاج کروایا جاسکتا ہے؟

Dec 12, 2024 | 09:50 PM


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں دنیا کے سب سے ترقی یافتہ صحت کے نظاموں میں سے ایک موجود ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات شامل ہیں لیکن یہاں کچھ مفت نہیں ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں سرکاری اور پرائیویٹ دونوں ہی طرح کے ہسپتال مفت ہیں۔ پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن دبئی میں ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ دبئی میں رہتے ہیں تو آپ کیلئے ہیلتھ انشورنس رکھنا لازمی ہے۔ یہ عام طور پر آجر کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے۔ صحت کا بیمہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب کسی مریض کو ایمرجنسی میں سرکاری ہسپتال لایا جاتا ہے، اگر علاج کی ضرورت نہ ہو تو ڈاکٹر بعض اوقات مریض کو بغیر کسی خرچ کے دیکھ سکتا ہے۔ تاہم مریضوں سے اکثر 188 درہم کی مشورہ فیس ادا کرنے کے لیے بھی کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر ایمرجنسی کیسز میں علاج کی ضرورت ہوتی ہے، اور اس صورت میں رہائشیوں سے ان کا اماراتی شناختی کارڈ فراہم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تاکہ ان کے بیمہ کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزیدخبریں