وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

Jan 12, 2025 | 03:45 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لئے62 ارب روپے کی منظوری دے دی .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مئی تک 40ہزار لون دینے کاہدف مقررکر دیا-وزیر اعلیٰ  نے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ نے لون 15 سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم دیاہے-

وزیر اعلیٰ  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو۔ اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباًپانچ ہزار شہری اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں۔اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 4200سے زائدمکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے-

یہ امر قابل ذکر ہے کہ روڈااورہاؤسنگ اینڈاربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر دیئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں