لاہور: گھریلو ناچاقی پر جوان لڑکی کی مبینہ طور پر تیزاب پی کر خودکشی

Jan 12, 2025 | 04:37 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں گھریلو حالات سے دلبرادشتہ جوان لڑکی نے مبینہ طورپر تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 25 سالہ شائستہ کی خودکشی کا واقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر لڑکی نے تیزاب پی لیا۔
حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ 
پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اس کی موت پر بات کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں