لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کی معروف روحانی شخصیت،عالمی مبلغ اسلام اور آستانہ عالیہ چورہ شریف اٹک کے سجادہ نشین پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مختصر علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ، ان کی نماز جنازہ آج قبل از نماز جمعہ 11 بجے ہنجروال لاہور میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق ملک کی معروف روحانی شخصیت اورآستانہ چورہ شریف کےسجادہ نشین پیرسیدمحمدکبیرعلی شاہ گیلانی مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی ملک بھر میں روحانی حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتے تھے اور تمام مکاتب فکر میں انہیں انتہائی احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا ۔پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے خواتین میں حجاب اور پردے کی اہمیت کو اجاگر کرنےکےلئے ""عالمی چادر اوڑھ تحریک""کی بنیادرکھی اورخواتین میں پردےکاشعوراجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی کی نماز جنازہ آج (جمعۃ المبارک کے روز)گیارہ بجےدن خیابان چورہ شریف ہنجروال ملتان روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔