اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ 2024-25 میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات پر جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ تجویز ہے کہ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کے TIER-I Retailers پر لاگو سیلز ٹیکس کے ریٹ کو 15فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کر دیا جائے۔ یہ ٹیکس بنیادی طور پر ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مہنگی اور برینڈڈمصنوعات پر لاگو ہوگا۔ یہ ٹیکس اس طبقے پر لاگو کیا جا رہا ہے جو یہ مہنگی اشیاء خریدنے کی استطاعت رکھتا ہے۔ اس سے عام شہری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔