وفاقی بجٹ :ریئل سٹیٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس میں ترمیم کی تجویز

Jun 12, 2024 | 08:26 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں ریئل سٹیٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ موجودہ قانون میں غیرمنقولہ جائیدادوں کے کیپیٹل گین پر فائلرز اور نان فائلرزدونوں کے لئے ہولڈنگ کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر 15فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے۔ جبکہ نان فائلرز کے ٹیکس ریٹ مختلف سلیبس کے تحت 45 فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔ اس قدم سے معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح ہاؤسنگ سیکٹر سے قیاس کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سستی رہائش کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں