پی ایس ایل 9، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ملتان سلطان کے ہاتھوں شکست

Mar 12, 2024 | 08:35 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل 9 کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو79رنز  کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 15.5 اوور میں106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،  جیسن روئے 3 رنز بناکر ویلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، سعود شکیل 14 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، کپتان روسو 10 رنز بناکر ویلے کی گیند پر بولڈ ہوئے، عمیر یوسف 31 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، لوری ایوانز 1 رن بناکر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، خواجہ نافع 16 رنز بناکر محمد علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عقیل حسین 6 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، محمد عامر3 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر بولڈ ہوئے، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائےویلے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ محمد وسیم 11 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پربولڈ ہوئے  ۔ 

اس سے قبل ملتان سلطان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے، یاسر خان 12 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے, عثمان خان 21 رنز بناکر ابرار احمد، محمد رضوان 69 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جانسن چارلس53 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان روسو کا کہنا ہے کہ ملتان سلطان کی ٹیم کو کم سے کم سکور تک محدود کرکے ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلہ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہیے ہیں۔ ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کاکہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرنا تھا ۔ 

خیال رہے کہ دونوں ٹمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ایونٹ کے دوران ملتان سلطانز کو 6 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ کو 5 میچز میں کامیابی ملی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ پیر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام باقی میچز اب کراچی میں شیڈول ہیں۔

مزیدخبریں