اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہماری زیادہ توجہ صرف چہرے کی خوبصورتی پر ہی ہوتی ہے جس کی جِلد کو جوان اور چمکدار بنانے کیلئے کافی جتن کیے جاتے ہیں اور اس وجہ سے ہم اپنے ہاتھ اور پیروں کا خیال رکھنا اکثر بھول جاتے ہیں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پیروں کی جِلد کا خیال بھی ضروری ہے جو آپ کی شخصیت پر اثر رکھتا ہے، پیروں کا خیال رکھنا نہایت آسان ہے اور آپ کچن میں موجود اشیا کے استعمال سے پیروں کی خوبصورتی کو بڑھا سکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ مارکیٹ میں باآسانی مل جاتا ہے اور بہت سے گھروں میں اس کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، نیم گرم پانی میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ شامل کرکے اپنے پیروں کو اس پانی میں 10 منٹ کیلئے ڈال دیں اور ایڑھیوں سے مردہ جِلد کو صاف کریں، ایسا کرنے سے آپ کے پیر بھی نرم ہوجائیں گے اور ایڑھیاں بھی صحت مند لگیں گی۔
1
زیتون کے تیل میں قدرت نے بہت سی بیماریوں سے شفاء رکھی ہے، زیتون کے تیل کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جب کہ یہ جِلد کی دلکشی کو بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
رات کو سونے سے قبل پاؤں دھونے کے بعد زیتون کے تیل سے مالش کریں، اس ٹوٹکے سے بھی آپ کو فائدہ ہوگا۔
2
شہد کی خوبیوں سے سب ہی واقف ہیں، نیم گرم پانی میں تھوڑا سا شہد مکس کرکے پاؤں بھِگو کر رکھیں اور پھر شہد، براؤن شوگر، ناریل اور پودینے کے تیل کے چند قطرے مکس کرکے اس سے پاؤں کا مساج کریں، آپ کے پاؤں نرم ملائم ہوجائیں گے۔
3
پٹرولیم جیلی بھی ہر گھر کی ضرورت ہے، رات کو سونے سے قبل پٹرولیم جیلی سے پیروں کی اچھی طرح مالش کریں اور پھر موزے پہن کر سوجائیں اس سے بھی آپ کے روکھے پیروں میں جان آجائے گی۔