وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا تجویز کر دیا

وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا ...
وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا تجویز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی. وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی. 

وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا. دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا.