سموگ بے قابو، پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 17نومبر تک بند

Nov 12, 2024 | 11:22 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سموگ کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں،پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی سکولز 17نومبر تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہاہے کہ سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں سکول بند کررہے ہیں،فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیاگیا۔

ان کاکہناتھا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں،رانا سکندر حیات نے کہاکہ بچوں کومہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑاعوام بھی شعور کا مظاہرہ کریں،ان کاکہناتھا کہ  اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں،آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل حکمت عملی جلد لا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اور نجی سکولز 17نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں