اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس میں عادل بازئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عادل بازئی کے نام سے کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی جعلی ہے،الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے،جعلی ٖثابت ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عادل بازئی کی نااہلی کیلئے نوازشریف کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے سماعت کی،عادل بازئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عادل بازئی کے نام سے کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی جعلی ہے،الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے،جعلی ٖثابت ہوگا، عادل بازئی نے کبھی ن لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی،ن لیگ کے ریفرنس میں بھی درج ہے کہ عادل بازئی کبھی حکومتی بنچز پر نہیں بیٹھے۔