سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال  کے آپریشن تھیٹر سے  لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد

سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال  کے آپریشن تھیٹر سے  لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد
سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال  کے آپریشن تھیٹر سے  لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری ہسپتال  کے آپریشن تھیٹر سے نوجوان لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد ہوئی۔
 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق برہنہ برآمد ہونے والی لڑکی کی لاش 3 سے 4 دن پرانی لگتی ہے۔  لڑکی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان ہے۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجوا دیا  ہے۔
 سرکاری ہسپتال سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش ملنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ پر کئی سولات اٹھ گئے ہیں کہ لڑکی کون ہے، کس نے قتل کیا اور واقعہ  کیسے پیش آیا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ اپنا مؤقف دینے سے انکاری  ہے۔
 واقعے کے بعد سے پرنسپل، ایم ایس، دیگر افسران اور عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی مکمل خاموش واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔