زرتاج گل نے وزیراعظم اور کابینہ کو کیا ڈی کلاسیفائی کرنے کا کہہ دیا ۔۔۔؟ جانیے

زرتاج گل نے وزیراعظم اور کابینہ کو کیا ڈی کلاسیفائی کرنے کا کہہ دیا ۔۔۔؟ ...
زرتاج گل نے وزیراعظم اور کابینہ کو کیا ڈی کلاسیفائی کرنے کا کہہ دیا ۔۔۔؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے  وزیراعظم  اور کابینہ کو  کہا ہے کہ جو یونیورسٹی بنائی گئی اس کا 190 ملین پاؤنڈ سے کوئی تعلق ہی نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ اس بند لفافے کو اب ڈی کلاسیفائی کردیں۔

 "جیو نیوز" کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات ختم تو مذاکرات ختم۔ اُن کی پارٹی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات شروع کیے تھے لیکن حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا۔ ہمارے 14 لوگ شہید ہوگئے اس کے باوجود مذاکراتی کمیٹی بنائی، حکومتی وزیر سمجھتے ہیں مذاکرات پی ٹی آئی کی کمزوری ہے، ہماری سیاسی میچورٹی تھی ہم نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، بڑی سادہ ڈیمانڈ کی۔

زرتاج گل  نے کہا کہ علی امین گنڈاپور واحد وزیراعلیٰ ہیں جو ووٹ کی طاقت سے آئے ہیں، 9 مئی کے متاثر ہیں ہم ہیں اور (ن) لیگ کی حکومت بینیفیشری ہے، حکومت نے اپنی نالائقی اور کالے کرتوت چھپانے کی کوشش کی، حکومت سیاسی بلوغت دکھاتی اور جوڈیشل کمیشن بنا دیتے۔ کسی اور سیاسی پارٹی پر اتنا مشکل وقت آتا تو وہ جدہ بھاگ چکے ہوتے، بار بار کہا اس چیز کی سزا دے رہے ہیں جس کے بانی پی ٹی آئی بینیفیشری نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو یونیورسٹی بنائی گئی اس کا 190 ملین پاؤنڈ سے کوئی تعلق ہی نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ اس بند لفافے کو اب ڈی کلاسیفائی کردیں۔