ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے تمام افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے تمام افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اسکے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور ہیلمٹ پہننے سے اموات کی شرح میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔عمل درآمد نہ کرنے والوں کا چالان ہوگا جبکہ خاتون سوار کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثات میں ہیڈ انجری کے باعث اموات کی شرح میں 50 فیصد کمی لانا ہدف ہے جس کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔