لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لوئرمال سے اغواء ہونے والی تین سالہ بچی کو قتل کردیاگیا ۔
سما نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لوئر مال پر گھریلو ملازم نے تین سالہ بچی کو قتل کر نے کے بعد لاش گندے نالے میں پھینک دی ۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو شک گھریلو ملازم ارسلان پر گیا جب اسے حراست میں لیا گیا تو تفتیش کے دوران ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد نالے میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ۔ ملزم نے بتایا کہ وہ گھر کے باہر سے بچی کو ساتھ لے کر گیا تھا ۔پولیس کا کہناہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بچی کی لاش نالے میں تلاش شروع کر دی ہے۔