رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر  میجر جنرل محمد غادی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

Nov 12, 2024 | 10:10 PM

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔

مزیدخبریں